لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں: دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں تاہم یہ بھی کہا ہے کہ واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق امید اور دعا ہے کہ کشتی حادثے سے متعلق اطلاعات درست نہ ہوں۔
لیبیا، تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 35 پاکستانیوں سمیت 70 مسافر لاپتا
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے لیبیائی حکام اور بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) سے بھی رابطہ کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق کشتی حادثے سے متعلق مصدقہ معلومات موصول ہوتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ