جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

نئی دہلی میں فضائی آلودگی، بی سی سی آئی کو سری لنکا کیخلاف میچ منتقل کرنا پڑ گیا

تازہ ترین
نئی دہلی میں فضائی آلودگی، بی سی سی آئی کو سری لنکا کیخلاف میچ منتقل کرنا پڑ گیا

ارون جیٹلی اسٹیڈیم نئی دہلی - فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث بھارت کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو بھارت اور سری لنکا کا میچ منتقل کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی چند ہفتوں سے بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پہلا ون ڈے میچ اب دہلی کے بجائے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 13 دسمبر 2026 کو شیڈولڈ ہے۔ دہلی میں ممکنہ خراب موسم کے خدشات کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ دہلی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے بھی وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ