کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا

فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گورنر ہاؤس اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے، شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی سے صدر آنے والے راستے پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ اور گورنر ہاؤس کی طرف بھی ٹریفک شدید جام ہوگیا۔
ٹاور، ایم اے جناح روڈ، اولڈ سٹی ایریا، قیوم آباد اختر کالونی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والے روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ