جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور: وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

تازہ ترین
لاہور: وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

علامتی فوٹو

لاہور میں وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شہری سے کھانے کے پیسے مانگے،ملزمان نے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے کہا کہ پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ