جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

بدلتے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت، آپریشنل تیاری ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

تازہ ترین
بدلتے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت، آپریشنل تیاری ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی اسپشل سروسز گروپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بدلتے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایس ایس جی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کو اسپشل سروسز گروپ کی خصوصی تربیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی کے جدید خصوصی آلات کی نمائش، ایس ایس جی کی مہارت، پھرتی اور انتہائی درستی کیساتھ مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی افسران اور جوانوں سے ملاقات میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا بدلتے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری ناگزیر ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ