جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا فیصلہ

تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا فیصلہ کرلیا، اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ایمرجنسی کے سوا کے پی کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو جاری آرڈر پر غور کیا گیا، آرڈر کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے، جو مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرڈر کا اطلاق پچھلے آرڈرز میں مختص اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع پر بھی کر دیا ہے، وفاقی حکومت کے حکم نامے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا باقی اضلاع میں انعقاد ممکن نہیں رہا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اقدامات کو تا حکم ثانی روک دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ