جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

میرپور میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار

تازہ ترین
میرپور میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار

ویڈیو گریب۔

میرپور آزاد کشمیر میں پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اس کارروائی کے دوران پولیس نے 20 عدد 30 بور پستول اور 1700 کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر کے مطابق خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی جس میں ملزمان کے زیر استعمال دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اسلحہ راولاکوٹ کے راستے کالعدم تنظیم کو منتقل کیا جارہا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ