جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

بڑھتی عمر کے ساتھ مونگ پھلی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

تازہ ترین
بڑھتی عمر کے ساتھ مونگ پھلی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

فوٹو: فائل

ایک سائنسی تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مونگ پھلی کھانے سے دماغ میں انسولین کے ردِعمل میں بہتری آتی ہے، جو خصوصاً بڑھتی عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور بغیر نمک کی) مونگ پھلی کھلائی اور پھر اس کے نتائج کا موازنہ اس عرصے سے کیا جب انہوں نے مونگ پھلی کا استعمال نہیں کیا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دماغ کے دائیں حصے (Right Hemisphere) اور خاص طور پر ہپوکیمپس (Hippocampus) کے گرد و نواح میں انسولین کے لیے ردِعمل بہتر ہوا، یہ وہ تمام تر حصات ہیں جو یادداشت اور سیکھنے کے عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

دماغ میں انسولین نیورونز کے باہمی مواصلات، یادداشت اور سیکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کی انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جو کہ نسیان کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔

سال 2025 میں اسی ٹیم کی 'کلینیکل نیوٹریشن' میں شائع شدہ تحقیق سے بھی یہ ثابت ہوا تھا کہ 16 ہفتوں کے اس خوراکی عمل سے دماغ کو خون کی مجموعی فراہمی میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا تھا اور لفظی یادداشت (Verbal Memory) 5.8 فیصد بہتر ہوئی تھی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی میں موجود غیر سیر شدہ چکنائی، فائبر، وٹامنز، منرلز اور 'ایل-ارجینین' نامی امینو ایسڈ مل کر نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں، جو رگوں کی صحت اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ