جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ ایچ ای سی نے طلبہ کے ریکارڈ کا مرکزی پورٹل متعارف کرا دیا

تازہ ترین
سندھ ایچ ای سی نے طلبہ کے ریکارڈ کا مرکزی پورٹل متعارف کرا دیا

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا ہے، جس میں صوبے بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کے طلبہ کا ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔

پورٹل پر ہر جامعہ کو الگ اکاؤنٹ دیا جائے گا۔ جامعات ایکسل ٹیمپلیٹ کے ذریعے ایک وقت میں 60 ہزار تک طلبہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کر سکیں گی۔

نظام خود بخود ڈیٹا کی جانچ کرے گا، ایک ہی ریکارڈ کے دوبارہ اندراج (ڈپلیکیشن) کو روکے گا اور تفصیلی رپورٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس پورٹل پر رسائی محفوظ اور اپ لوڈ کیے گئے ہر ریکارڈ کا مکمل آڈٹ ٹریل موجود رہے گا۔

حکام کے مطابق اس پورٹل سے تمام جامعات کے طلبہ کا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے گا، جو ایک عرصے سے ضرورت تھی۔ درست اور تازہ ریکارڈ کی مدد سے کمیشن کو منصوبہ بندی، داخلوں کے رجحانات کی نگرانی اور معیار کی یقین دہانی کے کاموں میں آسانی ہو گی۔

اس سے جامعات کا وقت بھی بچے گا کیونکہ انہیں مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا تیار کر کے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ خودکار جانچ سے غلطیاں اور ڈپلیکیٹ اندراجات کم ہوں گے جبکہ آڈٹ ٹریل سے عمل میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ