فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز، سیکیورٹی سخت

تصویر سوشل میڈیا۔
فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا، 5 بڑی ٹریڈ یونین اور طلبا کی کال پر مظاہرین جمع ہو رہے ہیں۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے آج ملک بھر میں 70 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیرس حکام کے مطابق ملک بھر میں 220 سے زائد احتجاجی سرگرمیوں اور مظاہروں کا امکان ہے۔
تصویر سوشل میڈیا۔
حکام کے مطابق پیرس، لیون، مارسیلز سمیت بڑے شہروں میں مظاہرے متوقع ہیں، سرکاری عمارتوں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات کی حفاظت سخت کر گئی دی ہے۔
حکام کے مطابق خدشہ ہے پرتشدد گروہ مظاہرین میں شامل ہو کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرسکتے۔
ٹرینوں کی آمد ورفت محدود اور بسوں کے روٹ تبدیل کر دیے گئے۔ پیرس شہر کے اندر زیر زمین چلنے والی میٹرو کے اکثر اسٹاپ بند کر دیے گئے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ