جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں سال کا 9واں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا

تازہ ترین
پاکستان میں سال کا 9واں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا

علامتی تصویر۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کا 9واں کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این ای او سی کے مطابق خیبر کی تحصیل باڑہ کی یونین کونسل مستک میں پولیو کیس سامنے آیا۔ ضلع خیبر میں رواں سال کیسز کی تعداد 3 ہوگئی۔

انسداد پولیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کے 7 اور سندھ میں 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ