جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

نام لینا مشکل ہے تو بس مجھے سینیٹر کہیں: السید کا ٹرمپ پر طنز

تازہ ترین
نام لینا مشکل ہے تو بس مجھے سینیٹر کہیں: السید کا ٹرمپ پر طنز

ڈاکٹر محمد السید— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں مشی گن سے ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر محمد السید نے تاریخ رقم کر دی، وہ امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان ہیں جو سینٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنی تاریخی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد السید نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ جے ڈی حبیبی، یہ کتنی دلچسپ ستم ظریفی ہے کہ آئین کے تحت جنوری میں آپ کو ہی مجھ سے سینیٹر کے عہدے کا حلف لینا ہو گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں طنز و مزاح کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نہیں چھوڑا۔

41 سالہ ڈاکٹر محمد السید کو بل کلنٹن نے سیاست میں آنے کا مشورہ دیا

ڈاکٹر محمد السید نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کو میرا نام لینے میں مشکل ہوتی ہے، تو جب جے ڈی جنوری میں مجھ سے حلف لے لیں، اس کے بعد آپ مجھے صرف سینیٹر کہہ سکتے ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے ڈاکٹر محمد السید کے نام اور مذہبی شناخت پر متعدد بار طنز کیا تھا، جبکہ جے ڈی وینس نے بھی ان پر سخت تنقید کی تھی۔

اب ڈاکٹر محمد السید نے اپنی کامیابی کو ان حملوں کا عوامی جواب قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ