جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

سونے کی فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 9600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4131 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ