جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

گجرات: گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

تازہ ترین
گجرات: گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

پنجاب کے شہر گجرات میں گیس لیکج سے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے جھلس کر 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پنڈ عزیز میں پیش آیا جہاں ایک 2 منزلہ مکان کے کچن میں سلنڈر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہو کر جمع ہوگئی تھی۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

کراچی: گلستانِ جوہر کے کلینک میں 1 شخص آگ سے جھلس کر جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ذہین زبیر نے دودھ گرم کرنے کے لیے چولہا جلایا تو آگ بھڑک اٹھی جس سے 38 سالہ تصور حسین اور 35 سالہ صائمہ بھی جھلس گئے۔

ریسکیو حکام نے مزید کہا ہے حادثے میں تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کھاریاں کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ