جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے

تازہ ترین
نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے

نیتن یاہو---فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جماعت نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کی حمایت قدامت پسند مذہبی طلبہ کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے کا قانون منظور کرنے سے مشروط ہوگی۔

نیتن یاہو اتحاد کو 53، اپوزیشن جماعتوں کو 67 نشستیں ملنے کی تصدیق، انتخابی نتائج اسرائیلی صدر کو موصول

یونائیٹڈ توراہ جوڈازم اس قانون کی منظوری نہ ہونے پر نیتن یاہو سے ناراض ہے۔

دوسری جانب عرب جماعت رام کے 8 ارکان نے گاڈی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یاشار جماعت کے رہنما آئزن کوٹ کو 56 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جبکہ نیتن یاہو کے حق میں 46 ارکان نے سفارش کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ