جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت

تازہ ترین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز سیریز کے شیڈول اور وینیوز پر بات چیت کر رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی مشاورت کے بعد سیریز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز کے لیے نیوزی لینڈ نے فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، اس حوالے سے رمضان المبارک اور ٹیموں کی مصروفیات کو سامنے رکھ کر شیڈولنگ کی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے و میٹ ہنری دورانِ پریکٹس کیچ پکڑتے ٹکرا کر زخمی

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز 16 فروری کو ہیملٹن میں ختم ہو گی جبکہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 18 مارچ سے ہو گا جس کے لیے 15 مارچ سے ٹیموں کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا کم از کم ایک ٹیسٹ میچ رمضان المبارک میں ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ