جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: رینجرز و پولیس سے مقابلہ، صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ ہلاک

تازہ ترین
کراچی: رینجرز و پولیس سے مقابلہ، صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ ہلاک

کراچی میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں آپریشن کیا ہے۔

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 بین الصوبائی انسانی اسمگلر گرفتار

آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ مارا گیا۔

ترجمان رینجز کے مطابق کارروائی میں 2 بھتہ خور بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ