جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

پیٹ ہیگسیتھ کے حکم سے برطرف نیوی کی وائس ایڈمرل کی شاندار سیاسی واپسی

تازہ ترین
پیٹ ہیگسیتھ کے حکم سے برطرف نیوی کی وائس ایڈمرل کی شاندار سیاسی واپسی

فائل فوٹو

پیٹ ہیگسیتھ کے حکم سے برطرف کی جانے والی نیوی کی خاتون وائس ایڈمرل کی شاندار سیاسی واپسی، نینسی لیکور نے ڈیمو کریٹ امیدوار کے طور پر جنوبی کیرولائنا سے اپنی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

نینسی لیکور نے کہا کہ اسی حلقے سے ٹرمپ دو سال پہلے واضح برتری سے جیتے تھے، وہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔

نینسی لیکور پیٹ ہیگسیتھ کو اب تک کا سب سے نااہل وزیر دفاع قرار دے چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی فوج کو اتنا نقصان پہنچایا کہ اس کی تلافی میں دہائیاں لگ جائیں گی، پیٹ ہیگسیتھ کو جانا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ