بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گارڈن ٹاؤن لاہور میں دو بہنوں سمیت تین افراد کے قاتل کی مبینہ خودکشی

تازہ ترین
گارڈن ٹاؤن لاہور میں دو بہنوں سمیت تین افراد کے قاتل کی مبینہ خودکشی

گارڈن ٹاؤن لاہور میں دو بہنوں سمیت تین افراد کے قاتل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے۔

ملزم جاوید اقبال تہرے قتل کے بعد گوگیرہ اوکاڑہ میں روپوش تھا، ملزم زہریلی گولیاں کھا کر تھانہ گوگیرہ گیا، حالت غیر ہونے پر ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی، ملزم کا مرنے سے قبل ویڈیو بیان جیو نیوز نے حاصل کرلیا۔

ویڈیو بیان میں ملزم نے زہریلی گولیاں کھانے اور 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ