یہ ایک عظیم موقع ہے، الفاظوں میں جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا، احسن اقبال

فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ ایک عظیم موقع ہے، میں الفاظوں میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا۔
پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی کی الوداعی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ناصرف میرے لئے بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ ایک عظیم لمحہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ٹی وی اسکرین پر یہ یادگار لمحات دیکھ رہی ہے، پاکستانی قوم کو اپنے ہیرو پر فخر ہے جو چینی خلابازوں کے ساتھ مشن پر روانہ ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے نوجوان تاریخی لمحات دیکھ کر خلابازی کے شعبے کی جانب راغب ہوں گے، یہ یادگار لمحات تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے، یہ ابھی شروعات ہے اختتام نہیں۔
پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی مشن پر روانگی کے موقع پر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی بھی موجود تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ