ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا ممکنہ کنٹرول، ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔
سینیٹ کے ارکان ایران جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کے طریقۂ کار، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگ کے اخراجات سے متعلق ہیگستھ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ کے حکم سے برطرف نیوی کی وائس ایڈمرل کی شاندار سیاسی واپسی
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ری پبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ