جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت، ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

تازہ ترین
ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت، ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

امریکا نے ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت اور ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔

سنیل کمار شرما سے منسلک مزید 9 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل والے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے فضائی شعبے کی معاونت پر ترکیہ کی کمپنی پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ