بھارت: ریاست منی پور میں BJP حکومت کیخلاف مظاہرے جاری

بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے.
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہيں.
رواں سال ہلاکتوں کی تعداد پچانوے ہوچکی ہے، منی پور میں دو ہزار تیئيس سے اب تک عسکریت پسندی کے ایک سو اکیاسی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں.
بشکریہ روزنامہ جنگ