جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

چینی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

تازہ ترین
چینی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

تصویر، پی آئی ڈی

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔

اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اضافی چینی کی برآمد کے لیے انتظامی، تکنیکی اور طریقہ کار کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چینی کے موجودہ ذخائرہ اور ملکی کھپت کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم نے سرپلس چینی کی ہموار برآمد کےلیے متعلقہ حکام کو اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کمیٹی ارکان کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے،ملکی صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی طلب پوری کرنے کے لیے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں، چینی کی برآمد سے ریٹیل قیمتوں پر کوئی دباؤ نہیں پڑنا چاہیے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سرپلس اجناس کی برآمد زرعی معیشت کے استحکام اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ