جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران امریکا جنگ ختم ہو جائے گی، ٹرمپ مذاکرات کا راستہ ڈھونڈیں گے، ملیحہ لودھی

تازہ ترین
ایران امریکا جنگ ختم ہو جائے گی، ٹرمپ مذاکرات کا راستہ ڈھونڈیں گے، ملیحہ لودھی

سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ ختم ہو جائے گی، ٹرمپ کی طرف سے مذاکرات کا راستہ ڈھونڈا جائے گا، اگر کانگریس قرارداد پاس کردے کہ جنگ ختم کریں تو کرنا پڑے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ٹرمپ اب سفارتی طور پر کہہ دے گا کہ میں جنگ میں نہیں پڑتا لیکن ممکن ہے کچھ عرصے بعد نیتن یاہو ایران کے خلاف کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتے ہیں تاکہ معاملہ جنگ کی طرف جائے۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ ایران اور امریکا جنگ میں اب ہم جنگ سے باہر نکلنے کی حکمت عملی دیکھ رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ