ٹرمپ کی شکست، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا، امریکا میں ریڈویو کو بلیو سونامی بہا لے گئی۔
مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی سے ری پبلکنز کو تو جھٹکا لگا ہی لیکن ساتھ ہی من چلوں کو بھی موقع مل گیا اور مختلف میمز وائرل ہو گئیں۔
کہیں ٹرمپ کو بلیو سونامی میں بہتے دکھایا گیا، تو کہیں میمز کے ذریعے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے جبکہ ایک اور میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کچھ لوگوں نے لکھا کہ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے چلے تھے، اب تو امریکا میں ہی رجیم چینج ہو گئی۔
ٹرمپ کی ٹرولنگ میں ایرانی سفارت خانہ بھی پیچھے نہ رہا، بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے ایک طنزیہ اے آئی ویڈیو شیئر کردی، جس میں چند افراد ٹرمپ کو اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں صرف اتنا لکھا کہ’دی یو ایس مڈٹرم الیکشنز‘ جبکہ بھارتی میمرز نے بھارتی چیف الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لےلیا کچھ نے کہا کہ ٹرمپ کی خواہش ہوگی ایک گینیش کمار ان کو بھی مل جائیں۔
صرف میمز ہی نہیں، کئی امریکی شہری بھی سڑکوں پر جشن مناتے اور خوشی میں ویڈیوز بناتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں افراد کو ’امریکا آزاد ہوگیا‘ اور نئی سیاسی امید سے جوڑتے دیکھا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ