اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ