مریم اورنگزیب نے چوہدری سالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

مریم اورنگزیب : فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس کرپشن سے متعلق الزام کا ثبوت نہیں، شرافت، انصاف اور اصول کا تقاضا ہے کہ ثبوت نہ ہونے پر معافی مانگی جائے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لیے بیانات کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں یا وزارتیں چھوڑیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خدمت کی مثال قائم کرنے والی وزیر اعلیٰ کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کریں گے، پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں وزیر اعلیٰ خود کرپشن کے خاتمے کی مہم کو لیڈ کر رہی ہیں۔
مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، لیکن ابھی تک نوٹس نہيں ملا، جب ملے گا تو بھرپور جواب دیں گے ، دو دن پہلے وزیر اعلیٰ خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کرپشن کے بیان پر چوہدری سالک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں عدالتوں میں گھسیٹنے اور قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ