بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیب: کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ملزم عامر سعید گرفتار، 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین
نیب: کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ملزم عامر سعید گرفتار، 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نیب خیبر پختونخوا نے کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم عامر سعید کو گرفتار کرلیا۔

پشاور سے نیب ذرائع کے مطابق ملزم پر سرکاری خزانے سے ایک ارب 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے ملزم عامر سعید کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن کیس میں ایک اور ملزم ڈاکٹر عرفان الحق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر محکمہ صحت کے کرپشن کیس میں قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 48 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ