امریکی عوام مجھ سے تنگ پڑ گئے تو اسرائیل جا کر وہاں وزیراعظم بن جاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عوام مجھ سے تنگ پڑ گئے تو اسرائیل جا کر وہاں وزیراعظم بن جاؤں گا۔ وہاں میری مقبولیت 99 فیصد ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن نے امریکی امداد کی بندش کو بڑا نقصان قرار دیا۔ نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
خیال رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
ٹرمپ کا فوجی امداد بند کرنے کا اعلان، اسرائیلی پریشان، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرلی، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 7 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ری پبلکن اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی میں دو نشستوں پر مقابلے کا حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا تھا۔
اس کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں قانون سازی، حکومتی اخراجات اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ