بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاک، بھارت فٹ بال میچ سے قبل ہینڈ شیک موضوع بحث

تازہ ترین
پاک، بھارت فٹ بال میچ سے قبل ہینڈ شیک موضوع بحث

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا فٹ بال میچ سے قبل ہینڈ شیک موضوع بحث بن گیا۔

ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کہ کھلاڑی میچ سے قبل اور بعد میں ہاتھ ملائیں گے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔

اس معاملے پر بھارتی کوچ نوشاد موسیٰ نے کہا کہ صرف ہاتھ نہیں ملائیں گے بلکہ ضرورت پڑی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔

دوسری طرف پاکستانی ٹیم کے کپتان عالمگیر غازی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم سے ہاتھ ملائیں گے، یہ کرکٹ نہیں، فٹ بال ہے، اسی لیے اسے خوب صورت کھیل کہتے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں، دونوں ٹیموں سے میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے مظاہرے کی توقع کی جارہی ہے۔

بھارت ساف چیمپئن شپ کے گزشتہ 4 ایڈیشنز میں سے 3 کا چیمپئن ہے، نولبرٹو سولانو نے کہا کہ پاکستان، بھارت میچ شائقین کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

پاک بھارت میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے دوپہر ڈھائی بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ