اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ