اسلام کوٹ: کلہاڑی کے وار سے بھینس کو زخمی کردیا گیا

اسلام کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بھینس کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاؤں تھاریو ہالیپوٹو میں پیش آیا، وٹرنری ٹیم کے ساتھ گاؤں کا وزٹ کیا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر نے بتایا کہ بھینس کی پیٹھ پر تین سے چار انچ گہرا زخم آیا، مرہم پٹی کی ہے۔
بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ بھینس رات کو چرنے کے لیے چھوڑی گئی تھی، صبح زخمی حالت میں گھر پہنچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کے مالک نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا، مقدمہ درج کرائیں گے تو درج کیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ