بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

سالک صاحب نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین
سالک صاحب نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری

کولاج فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سالک صاحب وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا جواب دیں۔ کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔

چوہدری سالک حسین کےبیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں حکومت کا حصہ ہیں، ثبوت کے بغیر بےبنیاد الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ کل آپ نے ڈی سی گجرات لگانے کی سفارش کا خود اعتراف کیا، آج یوٹرن لے رہے ہیں۔ اسٹیٹس بھی انجوائے کریں اور الزام تراشی بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا۔

چوہدری سالک کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کے بھائی نے آپ کے جھوٹے الزامات کو رد کردیا ہے۔ آپ کو اب جھوٹا الزام لگانے کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن سے کام نہیں چلے گا۔

مریم نواز نے دو سال میں کھربوں روپے کے منصوبے شروع کیے اور مکمل کیے ہیں۔ کوئی ناقد بھی مریم نواز پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔ آپ خود کہہ چکے آپ کے پاس شواہد نہیں ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ