بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

انڈر 19 ایشیا کپ کل سے شروع، پاکستان دفاعی چیمپئن

تازہ ترین
انڈر 19 ایشیا کپ کل سے شروع، پاکستان دفاعی چیمپئن

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کل سے عمان میں شروع ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گرین شرٹس کا پہلا میچ جمعے کو یو اے ای سے ہوگا۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہیں دیگر ٹیموں میں بھارت، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں۔

ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند اور کھلاڑی ایونٹ کے لیے پُراعتماد ہیں۔ نئےکھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے، ٹائٹل کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ