بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا، وزیر خزانہ

تازہ ترین
سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب والے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کیلئے موخر ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ کا بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ہر سال تقریباً ڈیڑھ بلین یورو بانڈ کی پیمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے یورو بانڈ کی پیمنٹ کےلیے کوئی بھی ایڈمنسٹریشن ہو اس کو مشکل پیش نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوسکتا ہے ابھی تاریخ کنفرم نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ