بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

چوہدری سالک کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

تازہ ترین
چوہدری سالک کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مجھے ابھی لیگل نوٹس نہیں ملا۔

مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، جب نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ 2 دن پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ