بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن کا قانونی قبضہ مل گیا ہے: محسن نقوی

تازہ ترین
حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن کا قانونی قبضہ مل گیا ہے: محسن نقوی

محسن نقوی - فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن کا قانونی قبضہ مل گیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ چند ماہ میں اس بلڈنگ کو ایک ہوٹل میں تبدیل کردیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن کا قانونی قبضہ مل گیا ہے۔ بڑے عرصے سے اس رپورٹ کے منتظر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری زمینوں پر جس بےدردی سے قبضہ کیا گیا آپ اندازہ نہیں کرسکتے۔ جس دن ہم نے قبضہ لینے کی کوشش کی اس دن عجیب ماحول بنایا گیا۔ جیسے ہم سے کوئی جرم ہوگیا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے میں وزیراعظم کی ہمیں پوری سپورٹ رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد تھا دہرا معیار نہیں، غریب اور امیر کےلیے دہرا معیار نہ ہو، ایک ہی معیار ہو۔ پروجیکٹ کے متاثرین کو رقم واپس ادا کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ