بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

معروف فرانسیسی صحافی وینیسا ڈونیاک 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تازہ ترین
معروف فرانسیسی صحافی وینیسا ڈونیاک 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

فرانس کی معروف خاتون صحافی اور جنوبی ایشیا کی ممتاز نامہ نگار وینیسا ڈونیاک 54 برس کی عمر میں پیر کو پیرس میں سرطان کے باعث انتقال کر گئیں۔

وینیسا ڈونیاک نے تقریباً 25 سال بھارت اور جنوبی ایشیا میں صحافتی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بھارت کے علاوہ پاکستان، کشمیر، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق سے متعلق اہم واقعات کی رپورٹنگ کی۔

وہ فرانسیسی روزنامہ لے موند سمیت مختلف بین الاقوامی اخبارات اور دیگر معروف مطبوعات سے وابستہ رہیں۔ ان کی رپورٹنگ میں خطے کے سیاسی تنازعات، شورش زدہ علاقوں اور عام شہریوں کے مسائل کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔

فروری 2024ء میں بھارتی حکومت نے ان کے رہائشی اجازت نامے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث انہیں بھارت چھوڑنا پڑا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ