بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایل این جی کے 2 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

تازہ ترین
ایل این جی کے 2 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 2 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد سے ٹینڈر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

پی ایل ایل اعلامیے کے مطابق ٹینڈر دسمبر اور جنوری کی سپلائی کےلیے جاری کیے گئے اور 6 نومبر تک عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق موصولہ بڈز 6 نومبر کو ہی کھولی جائیں گی جبکہ پہلے کارگو کی ڈلیوری 14 تا 16 دسمبر اور دوسرے کی 9 تا 11 جنوری تک ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ