جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، چہل قدمی کے دوران گر پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے۔
بیرسٹر تیمور کے مطابق شاہ محمود قریشی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے، ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر اسپتال بھجوائے ہیں۔
بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور علاج معالجے کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ