بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد کے کنسٹیٹیوشن ون میں ہونے والی بےقاعدگیوں میں سی ڈی اے نے کوتاہی کی: احسن اقبال

تازہ ترین
اسلام آباد کے کنسٹیٹیوشن ون میں ہونے والی بےقاعدگیوں میں سی ڈی اے نے کوتاہی کی: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کنسٹیٹیوشن ون کے نام پر فراڈ کیا گیا، کنسٹیٹیوشن ون میں ہونے والی بےقاعدگیوں میں سی ڈی اے نے کوتاہی کی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ کے سامنے آج جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی، کنسٹیٹیوشن ون ایونیو کی دوبارہ نیلامی کی سفارش کی گئی ہے، ون کنسٹیٹیوشن ایونیو کی عمارت کا نیا نام رکھا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سال یہ منصوبہ چلتا رہا، دو بار کارروائی ن لیگ کے دور میں کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ