بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

لیبر پارٹی کو کنزرویٹو اور ریفارم پر 8 پوائنٹس کی برتری، قبل از وقت انتخابات کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی

تازہ ترین
لیبر پارٹی کو کنزرویٹو اور ریفارم پر 8 پوائنٹس کی برتری، قبل از وقت انتخابات کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی

حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں حکمران لیبر پارٹی نے اپنی دونوں بڑی حریف جماعتوں پر 8 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

سروے کے مطابق لیبر پارٹی کی مقبولیت 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کنزرویٹو پارٹی اور ریفارم یو کے دونوں 22، 22 فیصد حمایت کے ساتھ برابر ہیں، لبرل ڈیموکریٹس کی مقبولیت بغیر کسی تبدیلی کے 10 فیصد پر برقرار رہی۔

30 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان کیے گئے سروے میں وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کی ذاتی مقبولیت (نیٹ اپروول ریٹنگ) 16 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، جبکہ کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈنوک کی ریٹنگ 5 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب ریفارم یو کے کے سربراہ نائجل فراج کی نیٹ مقبولیت منفی 21 پوائنٹس پر برقرار ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کا قانونی تارکین وطن سے متعلق نئے امیگریشن قوانین کا اعلان

سروے میں لیبر پارٹی کی واضح برتری کے بعد برطانیہ میں قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیاسی قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے تاہم وزیرِ اعظم اینڈی برنہم آئندہ ایک سال کے دوران اچانک عام انتخابات کرانے کے امکان کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنے آئندہ 10 سالہ قومی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مناسب وقت پر عوام سے نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ