بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا: الینوائے میں مسلم امیدوار نبیلہ سید رکنِ سینیٹ منتخب

تازہ ترین
امریکا: الینوائے میں مسلم امیدوار نبیلہ سید رکنِ سینیٹ منتخب

نبیلہ سید---فائل فوٹو

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دی، نبیلہ سید کو 57 فیصد جبکہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔

نبیلہ سید 2022ء میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں، اب انہوں نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کر لیا ہے۔

امریکی مڈ ٹرم الیکشن: الہان عمر پانچویں بار رکنِ کانگریس منتخب

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید کے والدین 1980ء کی دہائی میں بھارت کے شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

انتخابی مہم کے دوران مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ بھی اہم رہا۔

نبیلہ سید نے مطالبہ کیا تھا کہ ڈیٹا سینٹرز سے بجلی کے اخراجات عام صارفین پر منتقل نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے ڈیٹا سینٹرز کے شور اور ماحول پر ان کے اثرات کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ