بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو ہرا دیا

تازہ ترین
ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو ہرا دیا

عبدل السید—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے مائک راجرز کو شکست دے دی۔

عبدل السید نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے، امریکا کی ترقی کے لیے کام کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، اتنخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔

عبدل السید نے کہا ہے کہ میری توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میری جیت سے پیغام جائے گا کہ امریکا سب کے لیے اتنا وسیع ہے کہ اس میں ہر پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں۔

پہلے مسلمان سینیٹر نہیں پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ ہے، عبدل السید

عبدل السید نے کہا ہے کہ میری جیت سے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا۔

واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ