ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی حکومت پھر سے آ گئی

جینا ہینو ہوزا— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں لاطینو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار جینا ہینو ہوزا گورنر کا انتخاب جیت گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی حکومت پھر سے آ گئی۔
ٹیکساس کے گورنر نے بھی شکست تسلیم کر لی۔
امریکی مڈٹرم انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو سبقت حاصل
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 174 اور ریپبلکنز کے 104 ارکان کو برتری حاصل ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ