بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر ویرات کوہلی کی مبارکباد پر ہیری کین نے کیا کہا؟

انگلینڈ کے معروف فٹبالر ہیری کین نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد ملنے کو انتہائی خاص لمحہ قرار دیا ہے۔
ہیری کین سے ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ بیلن ڈی اور جیتنے کے بعد موصول ہونے والے پیغامات میں سے کس کے پیغام نے انہیں سب سے زیادہ حیران کیا۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سابق انگلش فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکہم، امریکی فٹبال لیجنڈ ٹام بریڈی اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا نام لیا۔
انگلینڈ کا 25 سالہ انتظار ختم، ہیری کین نے بیلن ڈی اور جیت لیا
ہیری کین نے کہا کہ ڈیوڈ بیکہم میرے آئیڈیل ہیں، جب کہ ویرات کوہلی اور ٹام بریڈی سمیت کئی کھلاڑیوں کی میں بے حد عزت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ہیری کین کو بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فٹبالر کی محنت، ثابت قدمی اور ایمانداری کو سراہا تھا۔
بھارتی کرکٹر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ہیری میرے دوست! آپ اس اعزاز کے مکمل طور پر حق دار ہیں، آپ نے کئی برس تک فٹبال کھیلتے ہوئے جس عزم اور محنت اور ایمانداری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ