پہلے مسلمان سینیٹر نہیں پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ ہے، عبدل السید

فائل فوٹو
امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید نے کہا ہے کہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بننے کی بجائے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جیت سے پیغام جائے گا کہ امریکا سب کے لیے اتنا وسیع ہے کہ اس میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں۔
عبدل السید نے کہا کہ انکی جیت سے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا۔
واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے ہیں۔
مشی گن سے فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب ایک بار پھر ایوان نمائندگان کی سیٹ پر امیدوار ہیں۔ اسی طرح کیلیفورنیا سے عائشہ وہاب اور لطیفہ سائمن جبکہ منی سوٹا سے الہان عمر قسمت آزما ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ