امریکی انتخابات، کینٹکی اور انڈیانا میں پولنگ کا وقت ختم

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
امر یکی ریاست کینٹکی اور انڈیانا کے بعض علاقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ایک گھنٹے بعد ختم ہوگی۔
امریکا میں ایوانِ نمائندگان کی تمام چار سو پینتیس اور سینیٹ کی پینتیس نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چھتیس ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
کانگریس پر ٹرمپ کی ری پبلیکنز پارٹی کا کنٹرول رہے گا یا اپوزیشن ڈیموکریٹس بازی لے جائیں گے؟ اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ