ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ہم مکمل اعتماد کے ساتھ کھلیں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم
پاکستانی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ